حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے بتایا کہ حرم سے وابستہ آستان قدس رضوی مشہد مقدس میں زائرین کی مشکلات کے حل کے حوالے سے کسی بھی منصوبہ کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے حکومت اور دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئےمکمل طور پر تیار ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر ڈاکٹر محمد مخبر نے جو کہ آستان قدس رضوی کی دعوت پر زائرین کو صفر کے آخری عشرہ میں درپیش مسائل کا جائزہ لینے اور ان کے حل کے لئے مشہد مقدس آئے تھے حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں انتظامی امور میں صدر کے مشیر صولت مرتضوی،صوبہ خراسان رضوی کے گورنر یعقوب علی نظری اور آستان قدس رضوی کےچند ایک اہم عہدیداران نے بھی شرکت کی، حرم امام رضا(ع) کے متولی حجت الاسلام مروی نے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم معزز حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے زیارت اور روحانی مسائل پر توجہ دیتے ہوئے زائرین کی مشکلات کے حل کے لئے مشہد مقدس کا سفر کیا۔
حجت الاسلام مروی نے صفر کے آخری عشرہ کے حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے کہ وہ زائرین کی مشکلات کے حل اور انہیں مناسب سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام حکومتی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے ۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ لاکھوں کی تعداد میں غیرملکی زائرین حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے مشرف ہوتے ہیں اور دوسری طرف حرم امام رضا علیہ السلام کی قدیمی اور بوسیدہ عمارتیں جنہیں تعمیر نو کی ضرورت ہے،اسلامی مملکت اور نظام کی شان و شوکت اور وقار کے خلاف ہے کہ حرم امام رضا علیہ السلام کی عمارتیں بوسیدہ ہوں اس لئے ان کی تعمیر نو کے منصوبوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور اس کے لئے جب تک حکومتی عہدیداران میدان میں نہیں آئیں گے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
حجت الاسلام مروی نےاس بات پر زور دیا کہ حکومت زائرین کے لئے مناسب اور کم قیمت والی رہائش فراہم کرنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات انجام دے، اس کے علاوہ مشہد مقدس میں زائرین کے لئے پارکینگ کی قلت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسّی فیصد زائرین اپنی اپنی گاڑیوں پر مشہد مقدس تشریف لاتے ہیں اور حرم کے اطراف میں ان زائرین کے لئے پارکینگ کا کوئی انتظام نہیں ہے لہذا حکومت ترجیحی بنیادوں پر اس مشکل کو بھی حل کرے۔
ماہ صفر کے آخری عشرہ کے تمام پروگراموں کا عوام کے تعاون سے انعقاد
جناب ڈاکٹر محمد مخبر نے اس ملاقات میں اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ حرم امام رضا(ع) کے متولی کی دعوت کی وجہ سے ایک بار پھر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی کہا میں تہہ دل حرم مطہر کے متولی کا ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے صفر کے آخری عشرہ میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر یٹ کی جانب سے زائرین کی میزبانی کے لئے دیئے گئے اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ان پروگراموں کو عوامی امداد اور تعاون سے منعقد کرنے کوشش کی جائے اور حکومت بھی اس سلسلے میں عوام کے ساتھ ہے ۔
آخر میں نائب ڈاکٹر محمد مخبر نے کہا کہ صفر کے آخری عشرہ میں تمام زائرین بالخصوص غیرملکی زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔
آپ کا تبصرہ